qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فائزر

(Photo illustration )

اب تک کورونا کیروک تھام کے لئے ویکسین کی دو خوراکیں احتیاط کے طور پر دی جارہی ہیں لیکن اندیشہ ہیکہ ایک برس میں اسکی تین ڈوز دینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جی ہاں امریکی دواساز کمپنی فائزر کا کہنا ہےکہ ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانےکی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔فائزرکمپنی کےسربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائز ر کورونا ویکسین کی 6 سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے فائزرسربرہ کے مطابق کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے سے متعلق کورونا کی نئی اقسام اہم کردارادا کریں گی۔خیال رہے کہ  امریکی دواساز ادارے فائزر نے جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے کورونا ویکسین بنائی ہے جس کا دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال جاری ہے، فی الحال اس ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جارہی ہیں۔

Related posts

ترکی کی بے غیرتی۔ اسرائل کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور سے بحال کرنے کا فیصلہ۔۔

qaumikhabrein

بحرین۔ با حجاب خاتون کو داخل ہونے سے روکنے پر ریسٹورینٹ بند

qaumikhabrein

عظیم مرثیہ نگار میر انیس فقیر صفت اور نازک مزاج شخص تھے… جمال عباس فہمی

qaumikhabrein

Leave a Comment