qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

علی پور۔امام خمینی کورونا اسپتال میں کورونا مریضوں کا بہترین علاج۔

کرناٹک کے علاقےعلی پور میں علمائے البلاغ اور انجمنِ جعفریہ کے زیرِ نگرانی امام خمینی کووڈ سنٹر کا قیام کچھ دنوں پہلے عمل میں آیا ۔اس اسپتال میں علی پور کے کئی ڈاکٹر خدمت انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر ایم ایم حسین نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کو فریضہ سمجھتے ہیں اور بیماروں کی خدمت کو شرف سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر میر مرتضیٰ حسین نےکہا کہ اس وقت کرونا کی وبا میں لوگوں میں خوف و ہراس ہے مگر ہمارے علماء ادارۂ سجادیہ اور صاحبِ حیثیت مومینین کے علاہ علی پور کے کافی نوجوان ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اور بیماروں کی خدمت میں مشغول ہیں۔ مولانا سید علی باقر نے بتایا کہ حال ہی میں ایک ہندو مریض کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی گھر کے افراد نے ادارۂ سجادیہ کے نوجوانوں سے ساتھ دینے اور میت کو دفنانے کی گزارش کی تو مسلم نوجوانوں نے ان کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ رہکر ان کے رسوم کے مطابق سپردِ خاک کیا یہ علی پور میں ہندو مسلم اتحاد کی تازہ مثال ہے۔

مولانا محفوظ رضا صدرِ انجمن ،الحاج ہاشم رضا ،سابق معتمد حسنین رضا ،سابق صدر میر تفسیر علی نے صدرِ سجادیہ غیور رضا اور معتمد گلزار رضا اور خدمت گزار نوجوانوں کےحق میں دعا کی۔ ڈاکٹر محمود الحسن، ڈاکٹر حیدر عباس، ڈاکٹر اسرار حسین، ڈاکٹر سرباز حسین، ڈاکٹر سیدہ عطوفت امام خمینی کووڈ سنٹر میں مریضوں کا بڑے خلوص کے ساتھ علاج کر رہے ہیں۔( رپورٹ۔ ناطق علی پوری، علی پور ۔کرناٹک)۔

Related posts

امروہا میں معیاری تعلیمی ادارہ قائم ہوگا۔اے ایم یو ابنائے قدیم امروہا کا اعلان

qaumikhabrein

عشرہ اربعین کے ذاکرین کے اعزاز میں استقبالیہ

qaumikhabrein

کربلائیات پرمستند کتابیں دستیاب

qaumikhabrein

Leave a Comment