qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

انگریزی طریقہ علاج کی برائی کرکے پھنس گئے بابا رام دیو۔ آئی ایم اے نے کاروائی کا مطالبہ کیا۔

انگریزی طریقہ علاج کی برائی کرکے پھنس گئے رام دیو

بابا رام دیو کے انگریزی طریقہ علاج کی کھلم کھلا برائی کرنے والا ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ایلو پیتھی کے خلاف بیان بازی بابا رام دیو کے لئے مسئلہ کھڑا کرتی نظر آرہی ہے۔ بابا رام دیو کے اس ویڈیو کے بعد انڈین میڈیکل ایسو سی ایسن نے ایک اخباری بیان جاری کیا ہے۔ آئی ایم اے نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے مطالبہ کیا ہیکہ یا تو وہ بابا رام دیو کے الزام کو تسلیم کریں اور تمام جدید طبی سہولیات کو ختم کردیں یا بابا رام دیو کے خلاف وبائی امراض ایکٹ کے تحت کاروائی کریں۔ اور انکے اوپر مقدمہ چلائیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم اے اپنی سائینس کو بدنام کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔۔ایلوپتھی کی برائی کرنے والے بابا رام دیو جب خود بیمار ہوتے ہیں تو انگریزی دواؤں سے ہی اپنا علاج کراتے ہیں۔ میڈیکل برادری کی نگاہیں وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن پر ہیں کہ وہ ایلو پیتھی کے خلاف بیان بازی کے لئے بابا رام دیو کے خلاف کوئی کاروائی کرتے ہیں یا نہیں۔

Related posts

عبدالفتاح السیسی  اس دور کا یزید پلید

qaumikhabrein

امروہا۔ عزادروں نے امام سجاد کے غم میں گریہ و زاری اور سینہ زنی کی

qaumikhabrein

صیہونی خوب پھیرے لگارہے ہیں متحدہ عرب امارات کے

qaumikhabrein

Leave a Comment