qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

محمد علی الحوثی نے اپنا خنجر فلسطینیوں کو عطیہ کردیا۔

محمد علی الحوثی۔ لیڈر انصار اللہ

یمنی سپریم پالیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنا مخصوص خنجر فلسطینیوں کو عطیہ کردیا ہے۔ یمنیوں نے فلسطینیوں اور غزہ جنگ کے متاثرین کی مدد کے لئے ایک مہم شروع کی ہے۔ فلسطینیوں کی مالی مدد کے لئے منعقد افتتاحی پروگرام میں محمد علی الحوثی نے اپنی کمر سے بندھا خنجر نکالا اور فلسطینوں کو عطیہ کردیا۔ کمر میں خنجر باندھ کر رکھنا یمنیوں کی پہچان ہے۔ اسے یمنی مردوں کی بہادری اور حوصلے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ اس خنجر کو زمبیہ کہا جاتا ہے۔ یمن کی الحوثی یا انصار اللہ مہم گزشتہ چھ برسوں سے سعودی اتحاد کی جارحیت سے لوہا لے رہی ہے۔ انصار اللہ نے یمنی فوج کے ساتھ مل کر سعودی اتحادی فوج کو لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کررکھا ہے۔ سعودی اتحاد کی جانب سے اب جنگ بندی اور امن سمجھوتے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
سعودی اتحادیوں نے یمن کی بری، بحری اور سمندری راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

Related posts

جنگ میں 5 عزیزوں کو کھو چکا ہے16سالہ محمد

qaumikhabrein

دہلی میں گزشتہ روز پانچ سو چھتیس کیس سامنے آئے۔ دیگر ریاستوں کے مقابلےصفر چھ چھ فیصد کا اضافہ

qaumikhabrein

غم و رنج کے سائے میں عید الفطر

qaumikhabrein

Leave a Comment