qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امریکی فوجیوں میں خود کشی کا بڑھتا رجحان۔

امریکی براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔امریکی فوجیوں میں گھروں اور اپنے اہل و عیال سے دور رہنے اورتمام وقت بے گناہ عوام کے قتل عام کی سوچ خودکشی کی بڑی وجہ بن گئی ہے۔

نائن الیون کے بعد 30 ہزارحاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے خودکشی کی، براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد افغان اورعراق جنگ میں ہلاک فوجیوں سے 4 گنازیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کا حصہ رہنے والے فوجیوں میں خود کشی کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس عرصے کے دوران جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 57 رہی۔

Related posts

ترک اسلحہ کے معاملے پر ایران کی تجویز اقوام متحدہ میں منظور۔

qaumikhabrein

 ویب سائٹ اور آنلائن ڈجیٹل مارکٹنگ سیکھنے کا طلبا کے لئے سنہرا موقع۔

qaumikhabrein

کسان مہا پنچایت کا سیاسی پیغام۔۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment