qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یورو فٹبال کپ۔ ہتھنی کی پیش گوئی سے جرمنی کے مداح خوش۔

ہتھنی یشودا۔

ہیمبرگ زو کی یشودا نامی ہتھنی نے یورو کپ 2020 کے آخری سولہ کے میچ میں جرمنی کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے۔ 42 سالہ یشودا ہتھنی جرمنی کے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ فرانس سے ہارنے،پرتگال کو پیٹنے اور ہنگری سے میچ کے ڈرا ہونے کی کامیاب پیش گوئی کرچکی ہے۔ آخری سولہ کا میچ منگل کو انگلینڈ اور جرمنی کے بیچ ہوگا۔اہم فٹبال ٹورنا منٹس میں جانوروں کی پیش گوئی پر فٹبال شائقین ببھروسا کرتے ہیں۔ 2010 کے عالمی فٹبال کپ کے دوران پال نامی آکٹوپس نے پیش گوئی کی تھی کہ جرمنی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے اپنے ساتوں میچ جیتے گی۔ اسکی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی۔

Related posts

ترکی اور اسرائیل کی رَنگ رَلیاں۔ اسرائیلی صدر ترکی پہونچ گیا۔

qaumikhabrein

بوسنیا کے قصائی کی عمر قید کی سزا برقرار۔

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا حملہ۔100 فلسطینی زخمی

qaumikhabrein

Leave a Comment