qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ڈنمارک کے لعنتی کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ کو موت نے جکڑ لیا۔

ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ

رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والے ڈنمارک کے ملعون کارٹونسٹ کو موت نے جکڑ لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ کی 86 برس کی عمر میں موت کی تصدیق اس کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹرگارڈ 1980 سے کارٹون بنا رہا تھا اور اس نے 2005 میں ایک اخبار میں گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے جب کہ اس کے بعض خاکوں میں اسلام پر تنقید بھی کی گئی تھی۔ویسٹر گارڈ کے ہاتھوں گستاخانہ خاکے بنائے جانے کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا جب کہ ڈنمارک میں بھی اس حوالے سے احتجاج دیکھنے میں آیا تھا اور ڈنمارک کی حکومت کو اس کارٹونسٹ کے خلاف شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

ملعون کارٹونسٹ۔ حفاظتی حصار میں

فروری 2006 میں دنیا بھر میں مسلمانوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجاج کیاتھا۔اس دوران ڈنمارک کے سفارتخانوں پر بھی حملے کیے گئے تھے۔ویسٹر گارڈ کو اس کے ناپاک عزائم کی وجہ سے سکیورٹی میں چھپ کر بھی رہنا پڑا۔

چند سال قبل ایک خبر ایجنسی سے گفتگو میں اس نے شدید ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے اپنے اس عمل پر کوئی ملال نہیں ہے۔

Related posts

جب علامہ رشید ترابی نے اشرف عباس کی شیروانی سلوائی

qaumikhabrein

موجودہ حالات میں مسلمانوں کے پاس سوائے تعلیم یافتہ ہونے کے کوئی راستہ نہیں۔نیر جلالپوری

qaumikhabrein

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ۔۔ سیکڑوں افراد زخمی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment