qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

محرم سے قبل عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف حشد الشعبی کا آپریشن

محرم کی آمد آمد ہے اورتکفیری عناصر کے خلاف عراق میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمال مشرقی صوبے دیالی کو تکفیری دہشت گردوں کے بچے ہوئے عناصر سے پاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی ۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے دیالیٰ کے شروین علاقے میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی، یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب دہشت گرد گروہ داعش نے شروین کے علاقے پر حملہ کیا جسے حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں حشد الشعبی کے 2 جوان شہید ہوئے۔
دوسری جانب بعقوبہ کے شمال مشرقی علاقے المنصوریہ کے اطراف میں ہونے والے بم دھماکے میں حشد الشعبی کے 4 جوان زخمی ہو گئےتھے۔

کچھ دن قبل بھی عراقی پولیس نے صوبے نینوا میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران اسلحے کے گودام سے بڑی مقدار میں راکٹ برآمد کئے تھے۔
عراق میں تین سال تک داعش کے خلاف کارروائی کے بعد 2017 میں عراقی حکومت نے اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا، لیکن اس گروہ کی سلیپنگ سل کے عناصر ابھی بھی صوبے دیالیٰ، کرکوک، نینویٰ، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں موجود ہیں۔عراقی فورسز ان علاقوں سے داعش کے پوری طرح صفائے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Related posts

سرکردہ صحافی ظفر آغا کو صدمہ۔ اہلیہ کا انتقال۔

qaumikhabrein

امام علی نقی علیہ السلام۔زیارت جامعہ کبیرہ اور زیارت غدیر آپکی تعلیم کردہ ہے

qaumikhabrein

وسطی چین میں قیامت خیز بارش۔ ڈیم تباہ ۔درجن بھر افراد ہلاک

qaumikhabrein

Leave a Comment