qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سرکردہ صحافی ظفر آغا کو صدمہ۔ اہلیہ کا انتقال۔

ظفر آغا۔ ایڈیٹر انچیف قومی آواز

سینئر صحافی ظفر آغا کی اہلیہ ثمینہ رضوی کا انتقال ہو گیا ہے۔ثمینہ رضوی گزشتہ کئی روز سے میکس اسپتال میں زیر علاج تھیں ۔انہیں کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تین روز پہلے انکی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی تھی۔ چند روز بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا جانا تھا لیکن انہیں شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا اور وہ رات میں ایک بجے کے قریب دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔ غسل اور نماز جنازہ درگاہ شاہ مرداں میں ادا کی گئی اور تدفین ساکیت کے قبرستان میں بعد عصر عمل میں آئی۔ ثمینہ رضوی کے پسماندگان میں شوہر ظفر آغا کے علاوہ بیٹا مونس آغا ہے۔لگ بھگ دو ہفتے قبل ظفر آغا، فرزند مونس اور انکی اہلیہ تینوں کو کورونا ہوا تھا ظفر آغا اور انکی اہلیہ الگ الگ اسپتالوں میں زیر علاج تھے جبکہ فرزند مونس گھر پر ہی آئیسولیشن میں تھا۔ ٖظفر آغا بھی صحت یا ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے تھے فرزند مونس بھی صحت یاب ہوگئے تھے لیکن ثمینہ رضوی اسپتال میں ہی داخل تھیں۔ثمینہ رضوی نہایت ملنسار، خوش مزاج اور ہمدرد مزاج خاتون تھیں۔صحافی برادری نے ظفر آغا ے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ظفر آغا اردو روز نامہ قومی آواز کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔

Related posts

امروہا کی سی اے آسیہ حسن — ایک روشن مثال

qaumikhabrein

کائنات میں آئمہ اطہار اور ان میں امام حسین ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ مولانا شاداب حیدر

qaumikhabrein

اسرائیلی سفارتخانہ کے سامنے فلسطینیوں نے کیوں پھینکے چمچے؟

qaumikhabrein

Leave a Comment