qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہرن بھی کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت نے اوہائیو میں ایک ہرن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ سفید دم والا جنگلی ہرن دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا ہرن ہے۔
بیان کے مطابق اس سے پہلے کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہرن وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ کچھ جنگلی ہرنوں میں وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈیز بھی موجود ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی ہرن میں انفیکشن کے کلینیکل آثار نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں جانوروں میں کووڈ 19 کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں کتے، بلیوں، شیر، برفانی چیتے، اونٹ اور گوریلے وغیرہ شامل ہیں۔زیادہ تر انفیکشن ان جانوروں میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کا کورونا سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطہ تھا۔

Related posts

وادی میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر ملیٹنٹوں کی فائرنگ۔ پولیس اہلکار شہید۔

qaumikhabrein

بوسنیا کے قصائی کی عمر قید کی سزا برقرار۔

qaumikhabrein

بنی امیہ نے شیعت کو اتنا نقصان نہیں پہونچایا جتنا زر خرید ذاکرین نے پہونچایا ہے۔ مولانا نعیم عباس۔

qaumikhabrein

Leave a Comment