qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

انڈو نیشیا کی جیل میں آتش زدگی۔ درجنوں قیدی ہلاک۔

انڈونیشیا کی ایک نہایت پر ہجوم جیل میں صبح سویرے آگ لگنے سے کم از کم چالیس افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مغربی صوبے بینٹن کی ٹینگرانگ جیل کے سی بلاک میں لگی آگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں قیدی جھلس بھی گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق شب میں ایک اور دو بجے کے درمیان لگی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا۔

جھلسے ہوئے قیدیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل کے جس بلاک میں آگ لگی اس میں منشیات سے جڑے جرائم کے مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ جس وقت آگ لگی قیدی اپنی اپنی بیرکوں میں بند تھے۔ آتش زدگی کے دوران کچھ بیرکوں کو کھولا بھی نہیں جا سکا۔

تصویر بشکریہ اے پی

سی بلاک میں
38 قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن اس سے تین گنا قیدی وہاں موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو قیدی غیر ملکی تھے۔ ایک کا تعلق پرتگال اور دوسرے کا جنوبی افریقہ سے تھا۔70 سے زیادہ قیدی جھلس گئے ہیں ان میں بیشتر 90 فیصد سے زیادہ جل گئے ہیں۔ شک ہیکہ آگ بجلی کی پرانی وائرنگ کی وجہ سے لگی۔ بجلی کی وائرنگ 1972 کی ہے جب جیل تعمیر ہوئی تھی۔


Related posts

کرناٹک میں مسلمان اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

qaumikhabrein

بارہمولہ میں جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ

qaumikhabrein

جو اللہ کی راہ میں قدم بڑھاتا ہے اللہ اسکی مدد کرتا ہے۔ مولانا شہوار حسین

qaumikhabrein

Leave a Comment