qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف کا دعویٰ

اسرائیل آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف اویو کوہاوی نے ایک انٹریو میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی میں تیزی آرہی ہے اور اسی مقصد کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ کام ہے جس کے لیے خفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ درکار ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔

تصویر۔بشکریہ اے ایف پی

اسرائیلی فوجی سربراہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہم ایران کے اتحادیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمارا اصل مقصد خطے میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنا ہے ۔

Related posts

لوک سبھا اسپیکر بھی کورونا پازیٹیو۔ایمس میں داخل

qaumikhabrein

امریکا شام کا تیل چوری کررہا ہے۔

qaumikhabrein

چھ ریاستوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment