qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عشق اہل بیت اور نصرت دین کے عنوان سے مولانا حسن کمیلی کا خطاب۔

امروہا میں عشرہ اربعین کے سلسلے میں چھ عزا خانوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزا خانے میں ذاکر اہل بیت مولانا حسن کمیلی مجالس سے خطاب کررہے ہیں۔ مولانا کمیلی عشق اہل بیت اور نصرت دین کے عنوان کے تحت تقریریں کررہے ہیں۔ مولانا کمیلی یہ بیان کررہے ہیں کہ ایک عاشق اہل بیت کے اندر کیا کیا صفات ہوتی ہیں اور ہونی چاہئیں.ایک سچے عاشق کو یہ فکر نہیں ہوتی ہے کہ کوئی اسکا عمل دیکھ رہا ہے یا نہیں۔ کیونکہ اسے معلوم ہےکہ کوئی دیکھے یا نہ دیکھے کسی کو علم ہو یا نہ ہو اسکا معشوق اسکے ہر عمل سے باخبر ہے۔

مولانا کمیلی کہتے ہیں کہ ایک سچا عاشق اپنے معشوق کی منشا کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لیتا ہے۔ اسلام بھی ایک مومن سے ایک حقیقی عاشق الہیٰ اور عاشق رسول اور آل رسول ہونے کا متقاضی ہے۔ مجلس میں کورونا گائڈ لائنس کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ مجلس میں بڑی تعداد میں مومنین شرکت کرہے ہیں۔

Related posts

نیپال نے پپتنجلی کی کورونا دوا کی ملک میں تقسیم پر روک لگائی۔

qaumikhabrein

آہ۔ قاسم رضا۔۔لکھنؤ ایک مخلص قلمکار سے محروم۔

qaumikhabrein

دہلی۔ کار میں بھی ماسک لگانا لازمی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment