qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہندسان کی تیار کردہ Covaxin انتہائی موثر۔ معتبر میڈیکل جرنل کا دعویٰ

کورونا کی روک تھام کے لئے ہندستان کے ذریعے تیار کردہ Covaxin,انتہائی موثر ثابت ہورہی ہے۔ یہ دعویٰ عالمی سطح پر معتبر سمجھے جانے والے میڈیکل جرنل لینسیٹ میں شائع ایک مطالعہ میں کیا گیا ہے۔Covaxin, کو گزشتہ ہفتے ہی عالمی صحت تنظیم ڈبلو ایچ او نے ایمرجنسی منظور دی ہے ۔اس ویکسین کے استعمال کی 17 ملکوں میں اجازت ہے۔

Covaxin,کوبھارت بائیو ٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولاجی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ ڈبلو ایچ او نے کو ویکسین کو اسے بہ آسانی اسٹور کئے جانے کی وجہ سے کم اور اوسط آمدنی والے ملکوں کے لئے بہت موزوں قراردیا ہے۔لینسیٹ میں شائع مطالعہ کے مطابق کو ویکسین کو بالغوں میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف بہت موثر ایا گیا ہے ۔


۔WHO کے مطابق ہندستان کے ذریعے تیار Covaxin, کی ایک ماہ میں دو خوراکوں کے بعد اثر انگیزی 78 فیصد ہے۔ ڈبلو ایچ او نے جن کورونا ویکسین کو منظوری دی ہے ان میں ماڈرنا، اسٹرا زینیکا، سینو فارما اور سینو ویک کے ساتھ ساتھ Covaxin,بھی شامل ہے۔

Related posts

اسرائیل ذلالت کی نچلی سطح پر اتر آیا ہے

qaumikhabrein

جاپان میں ایک سیکنڈ میں 319ٹیرابائٹس ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ۔

qaumikhabrein

لائبیریامیں دعائیہ تقریب میں بھگدڑ۔ 29 ہلاک، درجنوں زخمی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment