qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فوجی ساز و سامان سے لدے سیکڑوں امریکی ٹرک شام کیوں بھیجے گئے ہیں۔

با خبر ذرائع کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی دہشتگردوں کا ایک قافلہ پیر کے روز عراق سے الولید غیر قانونی گذر گاہ سے شام میں داخل ہوا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق 100 گاڑیوں پر مشتمل اس کاروان میں بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ اینٹی ایر کرافٹ بھی شامل ہیں ۔

شام میں غیر قانونی طور سے موجود امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

Related posts

بڑھتا جارہا ہےامریکی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان۔۔

qaumikhabrein

لبنانی کھلاڑی نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

qaumikhabrein

امروہا میں معیاری تعلیمی ادارہ قائم ہوگا۔اے ایم یو ابنائے قدیم امروہا کا اعلان

qaumikhabrein

Leave a Comment