qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کابل میں دس بے قصوروں کےقتل کے لئے کسی امریکی فوجی کو سزا نہیں دی جائےگی۔

29 اگست کو کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 معصوم افغان شہری مارے گئے تھے۔ اریکہ نے اسے اپنی غلطی تو تسلیم کرلیا ہے لیکن وہ کسی کو اس جرم کی سزا نہیں دےگا۔ جی ہاں یہ ہٹ دھرمی پینٹا گون کی ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے ڈرون حملے پر کسی امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو کابل کابل ڈرون حملے سے متعلق رپورٹ ملی جس میں احتساب کی تجویز نہیں تھی۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ عمل درآمد میں کوتاہی تھی، غفلت، بے انتظامی اور ناقص قیادت نہیں تھی، وزیر دفاع نے کابل حملے سے متعلق رپورٹ میں دی گئی تجاویز کی منظوری دیدی ہے، وزیر دفاع نے مزید احتسابی عمل کے لیے ہدایات نہیں دیں۔
امریکی حکام کی جانب سے پہلے کہا گیا تھا کہ کابل میں ڈرون حملہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھ کر کیا گیا تھا، ابتدائی رپورٹ کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مکینزی نے معافی بھی مانگی تھی۔

امریکی ائیر فورس کے انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سمیع ڈرون حملے کو افسوسناک اور صریحاً غلطی قرار دے چکے ہیں۔ دنیا بھر کو غلطی نا ہونے کی بھی سزا دینے والا امریکہ بھیانک جرم کرنے والےاپنے فوجیوں اور عہدےداروں کو کوئی سزا دینے کو تیار نہیں ہے۔

Related posts

امروہا میں ادبی شام موسی رضا نقوی کے نام

qaumikhabrein

تین شادیاں کرکے کامیڈی کرنا عمر شریف کا ہی کام ہے۔

qaumikhabrein

یوم احمد کانہامی کا اہتمام۔وادی کے چار بلند پایہ ادیبوں اور شعرا کوایوارڈ

qaumikhabrein

Leave a Comment