qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراق میں زبردست ریتیلاطوفان ۔ 4 ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج

عراق میں ریت کا زبردست طوفان آیا ہے جسکی وجہ سے دو ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
حکومت ِ عراق نے تصدیق کی ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث 4 ہزار افراد دم گھٹنے کی شکایت کے سبب اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

عراقی وزارتِ صحت کے ترجمان سیف بدر نے شہریوں سے نظام زندگی کو مفلوج کرنے والے ریتیلے طوفان کے تھمنے تک گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ طوفان کی بنا پر 4 ہزار افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پورےعراق کو ریتیلے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔جس کے باعث بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نجف کی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
شدید ریتیلے طوفان کے باعث تعلیمی سرگرمیوں میں ایک دن کے لیے وقفہ دے دیا گیا ہے۔
وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریتیلے طوفان کے باعث اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی۔

Related posts

جنگ میں ایران کا پلہ بھاری۔۔ برطانوی خفیہ کے سابق سربراہ کا دعوا

qaumikhabrein

ایرانی زائرین کے لئے عراق نے زمینی سرحد کھول دی

qaumikhabrein

مولانا شہوار کی کتاب ”تذکرۂ شہید رابع“منظر عام پر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment