qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کافر حکومت باقی رہ سکتی ہے ظالم حکومت نہیں۔ مولانا اختر عباس جون

مولانا اختر عباس جون نے کہا ہیکہ رسول اللہ کی اس مشہور و معروف حدیث کہ ‘ کفر کے ساتھ حکومت باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ حکومت باقی نہیں رہ سکتی’ پر ایمان رکھتے ہوئے ملک کے مسلمانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے برپا ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اختر عباس جون نے ہندستان کے موجودہ حالات کے پس منظر میں کہا کہ ایک مومن کو اس قسم کے دور میں زندگی کیسے گزارنی چاہئے اسکا سبق آئمہ اطہار کی زندگی سے ملتا ہے۔

ہمارے بیشتر اماموں کی زندگی ظالم حکمرانوں کے دور میں قید و بند اور پابندیوں کے درمیان گزری لیکن وہ نہ کبھی خوف میں مبتلا ہوئے نہ شاہی رعب و دبدبے سے متاثر و مرعوب ہوئے اور نہ حق بیانی سے پیچھے ہٹے۔ مذہب حقہ کے فروغ اور ترویج کے حوالے سے امام جعفر صادق کی کوششوں کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے مولانا اختر عباس جون نے کہا کہ امام کو چار ہزار سے زیادہ شاگرد ملے یہ امام زین العابدین اور امام محمد باقر کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔ امام جعفر صادق کی امامت کی مدت چونتیس برس ہے جس میں انہیں بنی امیہ اور بنو عباس کے ظالم و جابر حکمرانوں کا سامنا تھا لیکن بنی امیہ اور بنو عباس کی آپسی رنجش اور سیاسی چپقلش کے سبب امام کو تعلیمات محمد اور آل محمد کی تبلیغ اور فروغ کا موقع مل گیا جو ،ان سے پہلے اور ان کے بعد کسی اور امام کو نہیں مل سکا تھا اور امام نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

محلہ گزری کے عزاخانہ صغرن میں منعقدہ اس مجلس عزا میں سوز خوانی حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے کی۔ مجلس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور امام زمانہ کی خدمت میں انکے جد بزرگوار کی شہادت کا پرسا پیش کیا۔

Related posts

عرب ملکوں کے حکمراں در اصل صیہونی حکمراں ہیں۔ سید سلمان ندوی

qaumikhabrein

شرجیل عثمانی کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج۔

qaumikhabrein

نہٹور۔50 طبی والنٹیروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment