qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عراق۔۔۔ مقتدیٰ الصدر سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔۔

عراق میں الصدر پارٹی کے رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے باضابطہ طور پر عراقی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے گزشتہ رات نجف اشرف میں الصدر پارٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہوں کیونکہ میں بد عنوان عناصر کے ساتھ نہ ہی دنیا اور نہ ہی آخرت میں رہنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کی موجودگی میں اگلے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا اور یہ میرے اور خدا کے درمیان اور میرے اور آپ اور عوام کے درمیان ایک عہد ہے۔ جب تک بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہوتا میں سیاست میں حصہ نہیں لوں گا۔
سید مقتدیٰ الصدر نے یہ بھی کہا کہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں صدر پارٹی کے مرد و خواتین ارکان تیار رہیں اور منتشر نہ ہوں اور عوام سے رابطے میں رہیں۔
چند روز قبل ہی الصدر پارٹی کے 73 ارکان نے عراقی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related posts

ایران کے واٹر اے ٹی ایم اور امام حسین کی یاد

qaumikhabrein

بحرینی شیعہ اربعین میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ حکومت نے لگائی پابندی

qaumikhabrein

ایران نے ایک جھٹکے میں  اپنے تمام سائنس دانوں کی شہادت کا انتقام لے لیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment