qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کسی بھی حملے سے نمٹنے کی ایران نے کرلی ہے تیاری

ایران نے اپنے 51 شہروں اور اضلاع کو سول ڈیفنس سسٹم سے لیس کرلیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ غیر ملکی حملے سے نمٹا جاسکے۔یہ دعویٰ ایک سینئر دفاعی عہدیدار نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ ملک کے بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر ہونے والے حالیہ اقدامات سے متعلق بات کرتے ہوئے ایرانی میڈیا کے سامنے کیا۔

نائب وزیر دفاع جنرل مہدی فراحی نے کہا کہ سول ڈیفنس آلات ایران کی مسلح افواج کو ہمہ وقت کام کرنے والے سافٹ ویئر کے ذریعے ممکنہ خطرات کی نشاندہی اور مانیٹرنگ کرنے میں مدد دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل جنگ کے طریقے بہت پیچیدہ ہوگئے ہیں، ہائبرڈ وارفیئر بشمول سائبر، بائیولوجیکل اور تابکاری حملوں نے پرانی جنگوں کی جگہ لے لی ہے۔

Related posts

​سلیم امروہویؔ: فکری شائستگی اور عقیدت کا درخشندہ ستارہ

qaumikhabrein

جینیاتی طور سے تبدیل مچھروں کو ماحول میں چھوڑا جائے گا

qaumikhabrein

ہریانہ میں بلیک فنگس سے پانچ کی موت۔

qaumikhabrein

Leave a Comment