qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نجف اشرف میں لاکھوں زائرین نے رسول خدا و امام حسن کا سوگ منایا۔

اٹھائیس صفر کو نجف میں مولا علی کے روضے پر ساٹھ لاکھ سے زائد زائرین نے حاضری دی اور رسول اللہ اور امام حسن کا سوگ منایا۔
حرم علوی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ حضرت رسول خدا ص اور امام حسن ع کی شب شہادت اور یوم شہادت کے پروگرام نہایت کامیاب رہے اور اس میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ زائرین نے شرکت کی ۔
یہ اعداد و شماران لوگوں سے متعلق ہیں جو حضرت امام علی ع کے حرم مطھر اور اس کے اطراف میں موجود تھے اوران اعداد و شمارمیں شہرنجف میں موجود زائرین شامل نہیں ہیں اور اگر انھیں بھی شمار کیا جائے تو زائرین کی تعداد ساٹھ لاکھ سے کہیں زیادہ ہوگی۔

اس سال شیعہ مسلمان خاص طور سے عراقی زائرین کی بہت بڑی تعداد عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر نجف اشرف اشرف پہنچے۔
عراق کی سیکیورٹی فورسز نے حضرت رسول خدا ص کی رحلت اور امام حسن ع کی شب شہادت اور یوم شہادت کی مناسبت سے ہونے والی اٹھائیس صفر کی عزاداری کے پروگراموں اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے شہرنجف اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

Related posts

پروفیسر علی جاوید کو سپرد لحد کردیا گیا۔

qaumikhabrein

ممتا بنرجی پر چناؤمہم چلانے پر24 گھنٹوں کی پابند

qaumikhabrein

غزہ پر اسرائیلی حملے میں معزور شخص اور بیوی بچی ہلاک۔

qaumikhabrein

Leave a Comment