qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران نے زیر زمین فوجی اڈے بنا رکھے ہیں۔

امریکہ اور اسرائل کے ناگہانی حملوں سے اپنی فضائی طاقت کو محفوظ کرنے کا ایران نے بندوبست کررکھا ہے۔ ایرا ن نے زیر زمین ایسے اڈے قائم کررکھے ہیں جہاں اسکے جنگی جہاز اور ڈرون محفوظ ہیں۔ ایران نے حال ہی میں زیر زمین قائم ایک ایسے ہی اڈے کی تصاویر جاری کرکے اپنی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی سے جاری کی گئی ویڈیو میں مختلف جنگی طیارے اور ڈرونز ’’ایگل 44‘‘نامی بیس کے اندر کھڑے ہوئےنظر آرہے ہیں۔

ایران کی جانب سے بیس کا اصل مقام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ امریکی بمباری سے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ بیس پہاڑوں کو کھود کر بنایا گیا ہے، جاری کی گئی فوٹیج میں جنگی طیاروں کو دن اور رات کے اوقات میں بیس سے اڑان بھر کر مشن پر روانہ ہوتے اور اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
ایران کی جانب سے ایگل 44 بیس کی افتتاح سے دو ہفتے قبل اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ہزاروں فوجیوں، درجنوں طیاروں اور بحری بیڑوں سمیت آرٹلری اسسٹیمز کے ساتھ فوجی مشقیں کی گئی تھیں جنہیں ایران کیلئے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا تھا۔

Related posts

الجزیرہ کی رپورٹر کے قتل کا معاملہ۔امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کا دفاع کیا

qaumikhabrein

منور رانا کا انتقال شعرو ادب کے ایک عہد کا خاتمہ: مقررین

qaumikhabrein

عراقی خفیہ کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن۔ بغدادی کا ڈپٹی پکڑا گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment