qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر پھر دھاوا۔ متعدد فلسطینی زخمی۔

تصویر بشکریہ۔ انادولو ایجنسی

اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ایک بار پھر مسجد اقصیٰ سے ملحقہ صحن میں جارحانہ کارروائی کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الاقصیٰ میں ہزاروں نمازی جمعے کی نماز کے بعد جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے چڑھائی کردی۔اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران مسجد کے صحن میں بھگدڑ مچ گئی۔

جنگ بندی کو غزہ والوں نے اپنی کامیابی قرار دیکر جشن منایا

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔خیال رہے کہ 11 دن کے حملوں اور خون ریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوئی ہے جس کے بعد غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جشن منایا گیا تھا۔

Related posts

سری لنکا کی معیشت کا بد ترین زوال

qaumikhabrein

اسرائیلی معاشرے کا گھناؤنا سچ

qaumikhabrein

سویڈن اور ہالینڈ کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن کی بے حرمتی

qaumikhabrein

Leave a Comment