qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔ نوبت بجنے کی روایت باقی ہے۔

امروہامیں عزاداری سے متعلق رسومات اور روایت کی پاسداری کا مزاج پایا جاتا ہے۔ جو رسومات اور عزاداری کی روایات ابھی تک باقی اور جاری ہیں ان میں نوبت بجنے کی روایت بھی شامل ہے۔ محرم کا چاند نمودار ہونے کے ساتھ ہی عزاخانوں سے نوبت بجنے کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔ جب کسی عزاخانے میں ماتمی جلوس ٓ پہونچنے والا ہوتا ہے وہاں نوبت بجنے لگتی ہے۔ امروہا میں نوبت بجانے کا فن بھی دھیرے دھیرے ختم ہونے لگا تھا۔ کچھ مخصوص افراد تھے جو ایام عزا میں نوبت بجاتے تھے۔ لیکن عزاداری کے طفیل امروہا میں یہ فن بھی زندہ ہے۔ اب قوم کے نوجوانوں نے بھی نوبت بجا نا سیکھ لیا ہے۔ نوبت کے ساتھ ساتھ نپیری پر نوحہ بھی پڑھا جاتا ہے۔ نپیری شہنائی کی ہی مختصر شکل ہوتی ہے۔

Related posts

آیت اللہ سعید الحکیم طباطبائی کانجف میں انتقال۔ دنیائے تشیع میں رنج و الم۔

qaumikhabrein

محلے میں اگر کئی مسجدیں ہیں تو بڑی مسجد کی اذان ہی لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے۔۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی۔

qaumikhabrein

انڈو نیشیا کی جیل میں آتش زدگی۔ درجنوں قیدی ہلاک۔

qaumikhabrein

Leave a Comment