
شہید رھبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو یادگاری تقریب کے بعد مشہد مقدس میں دفن کیا جائے گا۔ تدفین کی تاریخ اور وقت کا جلد ہی اعلان کیا جائےگا۔شہید رہبر معظم کے شہید اہل خانہ اہلیہ، بیٹی داماد، نواسی اور بہو کی تدفین کہاں اور کب ہوگی اس سلسلے میں ابھی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔شہید رہبر کیاہلیہ منصورہ خجستہ باقر زادہ بھی زخمی ہوئی تھیں وہ 2 مارچ 2026 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کر گئیںجبکہ بیٹی داماد نواسی اور بہو کی شہادت رہبر معظم کے ساتھ ہی ساتھ امریکہ اوراسرائل کے مشترکہ میزائل حملے میں ہوئی تھی۔ایران کے شہید رھبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے وداع کی شاندار تقریب کے انعقاد کے لیے اسٹاف کے ذمہ داران دارالحکومت میں عوامی وداع کی تقریب کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس تقریب کی تفصیلات بشمول وقت اور چھوٹے پروگراموں کی منظوری کے بعد ذمہ داران کی جانب سے اطلاع دی جائے گی۔


حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مشہد شہر میں 19 اپریل 1939 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر شہادت کے وقت 86 سال تھی۔ وہ 1989 سے 2026 تک ایران کے سپریم لیڈر رہے ۔
ان کے والد آیت اللہ سید جواد خامنہ ای بھی جید عالم دین تھے۔ وہ بھی حرم امام رضا کے احاطہ توحیدخانہ (پیچھے والا احاطہ) میں دفن ہیں۔ایران سمیت دنیا کے ہر ملک میں شہید رہبر کا سوگ منایا جارہا ہے۔امریکہ اور اسرائل کے خلاف دنیا میں شیعہ اور سنی زبردست غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

