qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

انخلا کے بعد بھی امریکی فوجیوں کی مختصر تعداد افغانستان میں رہےگی۔

پینٹاگون کا کہنا ہےکہ افغانستان سے انخلا کے بعد بھی امریکی فوجیوں کی مختصر تعداد وہاں رہے گی۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ صدربائیڈن کی ہدایات کے مطابق افغانستان سے محفوظ انخلاجاری ہے اور وہاں سے امریکی افواج کا انخلا اگست کےآخر تک مکمل ہوجائےگا جب کہ افغانستان سےامریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکی فوج کی مختصر تعداد وہاں موجود رہےگی۔ترجمان پینٹاگون نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی مشن کی کمانڈ جنرل فرینک میکنزی کو منتقل کرنےکی منظوری دے دی گئی ہے اور وہاں امریکی مشن کی کمانڈکی منتقلی رواں ماہ کے آخر تک نافذ ہونے کی توقع ہے، جنرل میکنزی افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈرکی تمام ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ جنرل ملر ذمہ داریاں جنرل میکنزی کو منتقل کرنےکیلئےکچھ ہفتے افغانستان میں رہیں گے۔

جان کربی۔ ترجمان پینٹاگن

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی قیادت میں تبدیلی، بگرام ائیربیس کا کنٹرول واپس دینا انخلا میں اہم سنگ میل ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج سفارتی عملے کے تحفظ اور کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی پرتوجہ رکھےگی۔اس کے علاوہ امریکی فوج افغان فورسزکی معاونت و مشاورت، انسداددہشتگردی کی امریکی کوششوں میں سپورٹ کرےگی۔

Related posts

سعودی عرب کی حالت خراب۔ یمن میں رمضان میں جنگ بندی کا اعلان

qaumikhabrein

ساہتیہ اکادمی ایوارڈز کی تقسیم۔ حسین الحق کو انکے ناول کے لئے ملا ایوارڈ۔

qaumikhabrein

امروہا والوں نے کربلا میں منایا امام سجاد کی شہادت کا غم۔ نکالا روایتی انداز میں جلوس

qaumikhabrein

Leave a Comment