qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

ضلع بڈگام۔ پر اسرار بیماری سے مر رہے ہیں مویشی۔

وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام بیروہ کے رٹھسن میں چار درجن کے قریب مویشی جن میں گائیں اور بچھڑ ے،بھیڑ بکریاں اچانک پر اسراربیماری کے پھوٹ پڑنے سے ہلاک ہوگئے ۔جس سے رٹھ سن کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ گائیں ،بچھڑے اوربھیڑ بکریاں بھی اس بیماری کا شکار ہوگئی ہیں۔ ۔رٹھسن میں اب تک کروڑوں روپئے کانقصان ہوا۔لوگوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ خوف پایا جارہاہے۔لوگوں نے الزام لگایا کہ رٹھسن میں قائم ویٹنری میں دوائیاں دستیاب نہیں ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انفیکشن ابتدائی مرحلے میں ہے اور جانوروں میں پھیل رہا ہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔

لوگوں نے ہیلتھ سنٹر پر مستقل
ڈاکٹروں کو تعنیات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی مردہ مویشیوں کو دفن کئے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ بدبو اور بیماریاں نہ پھیلیں۔۔ ۔ادھر متعلقہ محکمہ وٹنری کےسرجن ڈاکٹر عمر نے کہاکہ ان مویشیوں کے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
(رپورٹ۔حرہ فیضان۔بڈگام کشمیر)

Related posts

تیل ابیب میں فلسطینی کی ایک اور شہادت پسندانہ کاروائی۔ اسرائل میں دہشت

qaumikhabrein

مصر میں بھیانک ٹرین حادثہ۔ درجنوں ہلاک۔سیکڑوں زخمی

qaumikhabrein

پاکستان ہندو کونسل نےہندستان سرکار سے کہا۔عقیدت مندوں کو ہوائی راستے سے آنے دیا جائے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment