qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عید الفطر کی نماز گھروں پر ہی ادا کی جائے۔علما کی مسلمانوں سے اپیل۔

ملک بھر میں کورونا نے ہاہاکار مچا رکھا ہے۔ لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا کے پھیلتے ہوئے سلسلے کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ایسی صورت میں عید الفطر کی نماز کے تعلق سے مسلمانوں میں کنفیوزن پایا جاتا ہے لیکن علما نے مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے عید کی نماز انہیں اپنے گھروں میں ہی ادا کرنی چاہئے۔ دہلی کی فتح پوری شاہی مسجد کے امام مفتی مکرم احمد، شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ دہلی کے مولانا محسن تقوی اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہیکہ خود کی اور دوسروں کی جان بچانا فرض ہے ایسی صورت میں مسلمانوں کو چاہئے کہ عید الفطر کی نماز مسجدوں میں نہیں بلکہ اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔علما نے یہ بھی کہا کہ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے۔ اس موقع پر غریب غربا کا خاص خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ نئے کپڑے نہ بنائے جائیں۔

Related posts

آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کی بہو کو لال قلعہ چاہئے۔

qaumikhabrein

عراق میں کینسر کے پھیلاؤ میں برطانیہ کے کردار کا انکشاف

qaumikhabrein

محمود احمدی نژاد ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment