qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مصر میں بھیانک ٹرین حادثہ۔سولہ ہلاک۔درجنوں زخمی۔

بشکریہ سی این این

حادثہ مصر کے صوبے قلیوبیہ میں پیش آیا جہاں ایک مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران مصر میں یہ ٹرین کا دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل 27 مارچ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسافرٹرینیں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔اس حادثے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور 100سے زائدزخمی ہوئے تھے۔

Related posts

شمیم امروہوی کی یاد میں محفل سلام و منقبت

qaumikhabrein

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

تاریخ اسلام کا عنوان۔ مولانا شہوار نقوی کا بیان

qaumikhabrein

Leave a Comment