qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

وسطی چین میں قیامت خیز بارش۔ ڈیم تباہ ۔درجن بھر افراد ہلاک

چین کے وسطی صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث ایک ڈیم تباہ ہو گیا جبکہ دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی کے وسطی شہر زینگ زو میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور پورا شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے زینگ زو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے بھی ڈیم تباہ ہونے سے ہلاکتوں اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔پیپلز لبریشن آرمی کی سینٹرل تھیٹر کمانڈ کا کہنا ہے کہ 20 جولائی کو یہیتان ڈیم میں 20 میٹر کی دراڑ پڑ گئی تھی اور دریا کی کناریوں کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم اب وہاں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے

تصویر بشکریہ رائٹر

Related posts

2021 میں اسرائیلی کاروائیوں میں357 فلسطینی شہید ہوئے۔

qaumikhabrein

پائلٹ لینے نہیں یورینیم چرانے آیا تھا مگر بری طرح  پٹ کر بھاگا امریکہ۔

qaumikhabrein

پاکستان میں کوئی منتخب وزیر اعظم 5برس کی مدت پوری نہیں کرسکا

qaumikhabrein

Leave a Comment