qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ٹرمپ۔ کورونا مریضوں کو گوانتانامو جیل بھیجنا چاہتے تھے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا امریکی شہریوں کو گوانتاناموبے بھیجنا چاہتے تھے۔امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو صحافیوں کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ سابق امریکی صدر کا خیال تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے شہریوں کو گوانتاناموبے کی جیل میں رکھا جائے۔رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیاہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہونے کے بعد ٹرمپ نے فروری 2020 میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اپنے اسٹاف سے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس ایسا کوئی آئس لینڈ نہیں جس کے ہم مالک ہیں؟ گوانتاناموبے کے بارے میں کیا خیال ہے؟اس میٹنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خود وائرس کا شکار ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

گوانتانامو جیل

کیوبا میں موجود گوانتاناموبے جیل کو امریکا سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔سابق امریکی صدر کے دور میں امریکا کو کورونا کی انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دور حکومت تک امریکا میں کورونا سے 4 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔

Related posts

بحرین میں حکومت نے مولا علی کے صحابی کے مرقد کو حملہ کر کے بند کر دیا۔

qaumikhabrein

انسان کے اندر خنزیر کے دل کی پیوند کاری۔حرام یا حلال.

qaumikhabrein

امروہا ایک فعال شخصیت سے محروم۔ نواب انتقام علی خاں نہیں رہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment