qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرےگا سعودی عرب۔ وزیر خارجہ کی یقین دہانی۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ’معاہدہ ابراہیم‘ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب کا موقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’فلسطین اسرائیل تنازع کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں حقیقی استحکام ممکن نہیں۔ متحدہ عرب امارات،بحرین اور سوڈان اور مصر جیسے کئی مسلم ممالک اسرائیل سے دوستی گاٹھ چکے ہیں۔ مسلم ملکوں میں سب سے پہلے مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

Related posts

ایرانی صدر نے سی این این کو انٹرویو دینے سے کیوں انکار کردیا۔

qaumikhabrein

ضلع کٹک میں عالمی مجاہد ملت کانفرنس

qaumikhabrein

منتشر اپوزیشن بی جے پی کے لیے سنجیونی۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment