qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل کے تئیں بنگلہ دیش کا نرم ہوتا رویہ۔ بنگلہ دیشی پاسپورٹ اب اسرائیل کے سفر کے لئے بھی جائز۔

اسرائیل کے ساتھ بنگلہ دیش کے سفارتی رشتے نہیں ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کے یہاں سفارتخانے بھی قائم نہیں ہیں ۔ لیکن نئے جاری ہونے والے ای پاسپورٹ پر تحریر مواد کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہیکہ اسرائیل کے تئیں بنگلہ دیش کی پالیسی میں تبدیلی آرہی ہے۔ بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر اب تک یہ تحریر ہوتا تھا کہ سوائے اسرائیل کے یہ سفری دستاویزتمام دنیا کے لئے جائز ہے۔ لیکن حال ہی میں بنگلہ دیش نے بڑی خاموشی کے ساتھ پاسپورٹ کے اس متن میں تبدیلی کردی ہے۔ جس سے عندیہ ملتا ہیکہ اسرائیل کے تئیں بنگلہ دیش کے رویہ میں نرمی آرہی ہے۔ بنگلہ دیش کے نئے ای پاسپورٹس سے اسرائل کا نام ہٹا دیا ہے۔ پاسپورٹ پر اب تحریر ہیکہ یہ سفری دستاویز دنیا بھر کے لئے جائز ہے۔ پاسپورٹ کے متن میں تبدیلی کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ا کے عبدالمومن
نے صفائی دی ہےکہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جارہے اور نہ ہی بنگلہ دیشی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔سوائے اسرائیل جیسے دو الفاظ کو پاسپورٹ سے حذف کرنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ڈاکٹر عبدالمومن کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ قومی شناخت ہوتا ہے اوریہ خارجہ پالیسی کا عکاس نہیں ہوتا۔ انکا کہنا ہیکہ پاسپورٹ کو عالی معیار کا بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی امور کے ماہرین کا کہنا ہیکہ جتنی خاموشی کے ساتھ بنگلہ دیشی حکومت نے پاسپورٹ کے متن میں تبدیلی کرکے اسرائیل کے سفر پر سے پابندی ہٹائی ہے کوئی تعجب نہیں کہ اتنی ہی خاموشی کے ساتھ بنگلہ دیش اسرائیل کے ساتھ سفارتی رشتے بھی قائم کرلے۔

Related posts

ملک میں مسلمانوں کی شرح پیدائش میں بھاری کمی آرہی ہے

qaumikhabrein

بحرین نے اسرائیل کے لئے اپنا سفیر مقرر کردیا۔

qaumikhabrein

اسرائل کا اصل مقصد ایران کو نقصان پہونچانا۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دل کی بات زبان پر آگئی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment