qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایرانی بحریہ کا بڑا جہازآگ لگنے کے بعد غرقاب۔

ایران کا ایک بڑا بحری جہاز آبنائے حرمز کے نزدیک آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا۔ جہاز کے عملے کے چار سو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ نیم سرکار خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق بیس افراد معمولی طور سے زخمی ہوئے ہیں۔ خرگ نامی بحری جہاز تیل ٹینکر کے طور پر کام کرتا تھا۔

تصویر بشکریہ عصر ایران ڈاٹ کام

۔ اس میں غیر واضح حالات کے دوران بدھ کی صبح آگ لگی لیکن بیس گھنٹے کی کوششوں کے باوجود جہاز کو نہیں بچایا جاسکا۔ ایرانی بحریہ نے خرگ کو تربیتی جہاز بتایا ہے اور تصدیق کی ہیکہ جہاز پر سوار تربیتی عملے کے چار سو افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ جہاز میں آگ لگنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے فوج کے حوالے سے بتایا ہیکہ آگ جہاز کے انجن روم سے شروع ہوئی اور دیکھتے دیکھتے جہاز کے حصے پگھل پگھل سمندر میں گرنے لگے۔ بحری جہاز ملک کے جنوب میں جسک بندرگاہ کے نزدیک غرقاب ہوا۔ جسک بندرگاہ آبنائے حرمز کے نزدیک ہے۔

Related posts

حکیم سید مہدی کا نتقال۔۔ امروہا میں حکمت کے ایک دور کا خاتمہ

qaumikhabrein

رجیجو صاحب یہ مشورہ ہے یا ہدایت؟۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

خانہ کعبہ میں یا عل کا پرچم لہرانے پر شیعہ عالم دین کو گرفتار کرلیا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment