qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران۔ملک میں تیار ویکسین کی پہلی ڈوز سیدعلی خامنہ ای نے لگوائی۔

تصیر بشکریہ۔ ارنا

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔آیت الللہ خامنہ ای کے دفتری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔ اس سے قبل آیت اللہ خانہ ای نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دو شرطوں کے ساتھ کورونا ویکسین لگوائیں گے؛ کسی قسم کی ترجیحی بنیادوں کے بغیر باری آنے پر ہی انہیں ویکسین دی جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں ایران میں تیار ویکسین دی جائے۔رہبر انقلاب اسلامی نے کووایران برکت ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے بعد، ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی علمی صلاحیتوں، تجربات اور کوششوں کے ذریعے ویکسین تیار کی اور یہ قابل فخر قومی کارنامہ انجام دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر فرمایا کہ چند ماہ پہلے مجھ سے ویکسین لگوانے کے لیے اصرار کیا جا رہا تھا لیکن میں نے واضح کر دیا تھا کہ میں غیرملکی ویکسین نہیں لگواؤں گا اور ایرانی ویکسین کا انتظار کروں گا کیونکہ ہمیں قابل فخر قومی کاموں کی پوری پاسدارای کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ کوو ایران برکت نامی ویکسین ایران کے نوجوان سائنسدانوں کی علمی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور حال ہی میں اس کے استعمال کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔ کوو ایران برکت کے استعمال کا پروانہ جاری ہونے کے بعد ایران ، کورونا ویکسین تیار کرنے والے دنیا کے چھے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

(ویڈیو بشکریہ ارنا)

Related posts

یونیورسٹی آف کشمیر میں منایا گیا یوم عالمی تھیٹر

qaumikhabrein

عالمی شہرت یافتہ سلام گزار اشرف عباس کے بڑے بھائی کا انتقال

qaumikhabrein

خواتین کے خاص دنوں میں حفظان صحت کے عالمی دن’ پر جلسہ

qaumikhabrein

Leave a Comment