qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران۔ بحری جہاز کے بعد تیل ریفائنری میں بھیانک آتش زدگی۔

ایران میں بدھ کے روز آتش زدگی کے دو بڑے واقعات ہوئے۔ بدھ کی صبح بحریہ کا بڑا جہاز آگ لگنے کے بعد آبنائے حرمز کے پاس پانی میں ڈوب گیا جبکہ بدھ کی شام تہران کے جنوب میں ایک تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ شہید تند گویان تیل ریفائنری میں لگی بھیانک آگ پر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پایا جاسکا۔ریفائنری کے رابطہ عامہ افسر شاکر خفائی نے بتایا ہیکہ آگ ریفائنری کے ڈیزل ٹینک میں لگی تھی کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ کو دیگر ٹینکوں تک پہونچنے سے روک دیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ آتش زدگی کے سبب 20,000 بیرل ڈیزل جل گیا۔شاکر خفائی کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتش زدگی کے اسباب کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ (بشکریہ پارس ٹوڈے)

Related posts

پکڑا گیا میہول چوکسی۔ ہندستان لانے کی تیاری۔

qaumikhabrein

بین الحرمین کربلائے معلی میں کتابوں کی نمائش

qaumikhabrein

کربلا کے واقعات پر مبنی پینٹنگز کی نمائش۔

qaumikhabrein

Leave a Comment