qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران۔ صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کل۔ تمام تیاریاں مکمل۔

ایران میں صدارتی انتخاب کے لئے انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے۔ ایران میں کل یعنی جمعہ کو صدر، خصوصی کونسل اور دیہی اور شہری کوسنلوں کے چناؤ کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ایران میں پانچ کروڑ 93 لاکھ دس ہزار اور 307 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جبکہ 13 لاکھ 92 ہزار 148 لوگ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔صدرارتی چناؤ کے لئے 66,800 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

صدارتی چناؤ میدان سے علی رضا ذاکانی، سعید جلیلی اور محسن مہر علی زادے کے ہٹنے کے بعد اب مقابلہ سید ابراہیم رئیسی،سید امیر حسین قاضی زادے، محسن رضائی اور عبدالناصر ہمتی کے درمیان ہے۔

جمعہ کو پولنگ کے بعد سنیچر کی صبح سے نتائج کے آنے کا سلسلہ شروع ہو جائےگا۔ ایران میں کچھ حلقوں کی جانب سے صدارتی چناؤ کا بائکاٹ کرنے کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔ ایران کے روحانی پیشوا سید علی خامہ ای نے عوام سے ایسی اپیلوں پر توجہ نہ دیکر چناؤ میں بھرپور طور سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ چناؤ بائکاٹ کی باتیں کرنے والوں کو انقلاب دشمن بتایا جارہا ہے۔

Related posts

امروہا میں پہلا  ٹی وی اور فلم انسٹی ٹیوٹ قائم

qaumikhabrein

اسرائیلی ٹیم کو ویزا نا دینے کی سزا ملی انڈو نیشیا کو

qaumikhabrein

ہندوستان اسرائیل سے 100 ڈرون طیارے خرید رہا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment