qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہندوستان اسرائیل سے 100 ڈرون طیارے خرید رہا ہے۔

ہندوستان نےاسرائیلی حکومت سے دس کروڑ ڈالر میں 100 ڈرون خریدنے کے سودے پر دستخط کئے ہیں۔ اس ڈرون کا نام اسکائی اسٹرائیکر( sky striker) ہے، جسے اسرائیلی کمپنی Elbit Systems نے بنایا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ڈرون 100 کیلومیٹر کے دائرے میں معینہ ہدف کو تباہ کر سکتا ہے۔اسکائی اسٹرائیکر ڈرون سنہ 2017 میں بنا ہے اور ذرائع کا دعوی ہے کہ تل ابیب نے کئی ملکوں کو یہ ڈرون فراہم کئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ لڑائی میں بھی ان ڈرونز کا استعمال ہوا۔

تصویر بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

اسرائیلی ذرا‏ئع ابلاغ کے مطابق، افغانستان سے امریکہ کے نکلنے کی وجہ سے ہندوستان کو سکیورٹی کی نظر سے سخت تشویش لاحق ہے اور وہ اپنے دفاع کے لئے جدید فوجی سازو سامان سے لیس ہونا چاہتا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور اسرائیلی حکومت کے درمیان فوجی و سکیورٹی تعاون میں وسعت آئی ہے۔(بشکریہ۔سحر ٹی وی)

Related posts

افغانستان میں طالبان نے Co-Educationپر لگائی پابندی۔

qaumikhabrein

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیس بک اکاؤنٹس مزید دو سال کے لیے معطل۔

qaumikhabrein

سکری اسٹار کوچنگ سینٹر میں یوم جمہوریہ کا جشن

qaumikhabrein

Leave a Comment