qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران۔ نوروز کے بعد کورونا کی چوتھی لہر۔

ملک کی32ریاستوں میں سے دو البرز اور ایلم میں کورونا کی چوتھی لہر کی تصدیق ہوئی ہے۔ البرز راجدھانی تہران سے بہت قریب ہے اور ایلم ملک کی مغر بی ریاست ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہیکہ ملک کی مزید سات ریاستوں میں بھی کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ نوروز کے بعد کورونا کے پھیلنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کیونکہ اس تہوار کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر لوگ ایک مقام سے دوسرے مقام کا سفر کرتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے لئے آتے جاتے ہیں۔ تقریبات اور دعوتوں کا اہتمام ہوتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ٹیلی ویزن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سےمحتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ گشتہ برس فروری میں کورونا کی پہلی لہرکے دوران ایران میں 1.9 ملین کیسوں کی تصدیق ہوئی تھی جن میں 63,000 افراد کی موت ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا کی تین دوائیں تجربے کے مراحل میں ہیں ۔ روس، چین اور ہندستان سے کورونا کی دوا جلد پہونچنے کی توقع ہے۔

Related posts

امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔ عمران خان۔

qaumikhabrein

ممتاز شخصیت کے مالک مولانا ممتاز علی۔تحریر ہاشم علی مغمومؔ

qaumikhabrein

بحرین میں اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ۔اسرائلی پرچم نزر آتش۔

qaumikhabrein

Leave a Comment