qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران۔ نیو کلیائی تنصیب پر پھر حادثہ۔

ایران کے اہم نیو کلیائی مرکز نطنز میں ایک اور حادثہ کی خبر ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ نطنز میں الیکٹریکل گریڈ کے ایک حصے میں یہ حادثہ ہوا ہے۔ یہ نیو کلیائی تنصیب اصفہان صوبے میں ہے ۔ اسی نوکلیائی مرکز پر گزشتہ برس جولائی میں ایک دھماکہ ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ اسی مرکز میں سینٹری فیوجیز تیار کئے جاتے ہیں۔ ایران کی ایٹمی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نے بتایا ہیکہ حادثہ کی وجوہا ت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق بہروز نے حادثہ کی وجہ سے کسی جانی نقصان یا ماحولیات کو کوئی نقصان پہونچنے سے انکار کیا ہے۔ گزشتہ برس کے حادثہ کو ایران نے سبوتاژ سے تعبیر کیا تھا۔ ایران کی نیو کلیائی تنصیبات اسرائیل، عرب ملکوں اور مغربی دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتی ہیں۔ گزشتہ روز ہی ایران نے یوم نیو کلیائی ٹیکنالاجی منایا تھا۔ اس موقع پر ایرانی ٹیلی ویژن پر نطنز میں سینٹری فیوجیز کی تیاری کے مراحل بھی دکھئے گئے تھے۔

Related posts

بی بی زہرا ولادت کے معاملے میں بھی انفرادیت رکھتی ہیں۔

qaumikhabrein

امام موسیٰ کاظم کی شہادت پر مجلس عزاکا اہتمام

qaumikhabrein

بلبل کے پروں پر سوار ہو ساورکر جیل سے باہر چلے جاتے تھے

qaumikhabrein

Leave a Comment