qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران اور عراق میں ایام عزائے حسین کا آغاز۔اہل بیت کے چاہنے والوں میں غم کی لہر۔

محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسین (ع) اور حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے روضہائے پاک میں سرخ پرچـم تبدیل اور سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں۔تبدیلی پرچم کی رسم میں ہزاروں عزاداروں اور عاشقان اہلبیت رسول(ص) شریک ہوئے اور اذن عزا حاصل کیا۔ہر سال ماہ محرم کی آمد سے قبل اہلبیت علھیم السلام کی مقدس ہستیوں کے روضوں میں سرخ اور سبز پرچموں کی جگہ سیاہ پرچم لہرائے جاتے ہیں اور حاضرین اذن عزا حاصل کرکے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا آغاز کرتے ہیں۔

ایران میں بھی مقدس ہستیوں کے روضوں میں نصب سبز پرچم تبدیل اور سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں۔مشہدمقدس میں حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام، قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا، شہر رے میں حضرت عبدالعظیم حسنی، تہران میں حضرت صالح ابن زین العابدین اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضوں میں پرچم کی تبدیلی کے بعد عزائے حسینی کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ایران کے محکمہ صحت نے کورونا کی وبا کے پیش نظر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجالس عزا کے انعقاد کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس پر عزادار سختی کے ساتھ عملدرآمد کر رہے ہیں۔

فائل فوٹو

Related posts

لائبیریامیں دعائیہ تقریب میں بھگدڑ۔ 29 ہلاک، درجنوں زخمی۔

qaumikhabrein

حالات سے گھبرانے کے بجائے ہر مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکریں.. مولانا سید عدیل رضا

qaumikhabrein

جو بائڈن شدید ذہنی مسائل کا شکار۔ ڈاکٹر نے کہا عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں۔۔

qaumikhabrein

Leave a Comment