qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کارویہ سخت۔ آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے سے کیا انکار۔

ایران نے جوہری پروگرام پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کو اپنے جوہری پروگرام تک رسائی دینے سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے انٹرنیشنل ایٹمی انرجی ایجنسی اور تہران کے درمیان معاہدے کو زائد المعیاد قرار دیا ہے۔اسپیکر کا کہنا تھا کہ تہران کبھی بھی اپنی نیو کلیئر سائٹ کی اندرونی تصاویر اقوام متحدہ کے مانیٹر ادارے کے حوالے نہیں کرے گا۔اسپیکر محمد باقر نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی مانیٹرنگ کے حوالے سے معاہدے کی مدت اب گزر چکی ہے جس کے بعد کسی بھی قسم کی تفصیلات، ڈیٹا اور تصاویر انٹرنیشنل ایٹمی انرجی ایجنسی کے ساتھ شیئر نہیں کی جائیں گی۔۔

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان نے خبردار کیا ہےکہ اگر امریکا نے ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں تو آئی اے ای اے کے تمام کیمروں کو بند کردیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تین ماہ کی مانیٹرنگ کے لیے فروری میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں ایران نے ایجنسی کو اپنے جوہری پروگرام کی سرگرمیوں سے متعلق مخصوص مانیٹرنگ کی اجازت دی تھی۔گزشتہ ہفتے آئی اے ای اے نے ایران سے فوری طور پر معاہدے کی توسیع کے حوالے سے جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ایران کا کہنا تھا کہ ملک کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل اس حوالے سے اب کوئی فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب ایران کے اعلان پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کی جانب سے معاہدے میں توسیع میں ناکامی پر شدید تشویش ہے۔

ٹرمپ نے امریکہ کو معاہدے سے الگ کرلیا تھا۔


میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ایران کا یہ اعلان عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات میں مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ جبکہ حقیقت یہ ہیکہ امریکہ نے معاہدے سے یک طرفہ طور پر الگ ہو کت معاہدے پر عل درآمد میں مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

Related posts

سکورٹی جوانوں کی شہادت اور کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کا مرکزی حکومت پر کوئی اثر ہے۔؟

qaumikhabrein

دوبئی میں کسوٹی جدید کا پچاس واں ادبی اجلاس

qaumikhabrein

کیا ‘نیا دور’ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ یوپی حکومت کچھ بتائے تو

qaumikhabrein

Leave a Comment