qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران ہندستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو اہمیت دیتا ہے۔ صدررئیسی

ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، پڑوسی اور علاقے کے ملکوں خاص طور سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی، تجارتی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے اور اس گنجائش سے بھرپور استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔صدرسید ابراہیم رئیسی نے علاقائی امن و استحکام میں ایران اور ہندوستان کے درمیان قریبی تعاون پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک، علاقائی امن خاص طور سے افغانستان میں امن کے قیام میں مفید و تعمیری تعاون کر سکتے ہیں اور تہران افغانستان میں قیام امن سے متعلق نئی دہلی کے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔

تصویر بشکریہ تہران ٹائمس

اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے سید ابراہیم رئیسی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے صدر کے اس نقطہ نظر سے اپنے ملک کے صدر اور وزیراعظم کو باخبر کریں گے اور یہ کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ایس کے شنکر رئیسی کی حلف برداری تقریب میں حصہ لینے کے لئے تہران آئے تھے۔

Related posts

کشمیر کے سینئر  صحافی منیرحسین حرہ کو اعزاز

qaumikhabrein

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ایک اور کارنامہ۔NAAC نے دیا اے پلس پلس گریڈ

qaumikhabrein

میانمار۔فوج کی فائرنگ میں درجنوں مظاہرین کی ہلاکت کا اندیشہ

qaumikhabrein

Leave a Comment