qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

طالبان نے ایک صوبائی راجدھانی پر قبضہ کرلیا۔

اطلاعات ہیں کہ افغان صوبے نمروز کے شہر زرنج میں طالبان نے قبضہ کرلیا، زرنج پہلا صوبائی دارالحکومت ہے جس پر طالبان نے کنٹرول حاصل کیا۔ نمروز پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمک نہ ملنے پر طالبان نے شہر پر قبضہ کیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان نے درجنوں اضلاع اور سرحدی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے ہرات اور قندھار سمیت کئی صوبائی دارالحکومتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لویہ جرگہ کی رکن حلیمه صدف کریمی نے کہا ہے کہ طالبان نے شبرغان میں عبدالرشید دوستم کے محل، ہوٹل اور لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے انھیں آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امداد کیلئے سکیورٹی فورسز نہ پہنچیں تو اس شہر پر طالبان کا قبضہ ہو جائیگا۔

Related posts

ایران کے نور مائکرو فلم سینٹر کا اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز

qaumikhabrein

عوام کو اہل بیت رسول ﷺ سے دور رکھنے کے لئے انکے فضائل کو چھپایا گیا۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

آئی ایم کالج کے طلبائے قدیم  نے منایا سالانہ جشن

qaumikhabrein

Leave a Comment