qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایک اور قابل ڈاکٹر کورونا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ ڈاکٹر کے کے اگروال بھی نہیں رہے۔

ماہر امراض قلب کے کے اگروال کورونا کا شکار

انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے سابق صدر اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر کے کے اگروال بھی کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔ 62 برس کی عمر میں ڈاکٹر کے کے اگروال کا دہلی کے ایمس میں کورونا سے لڑتے ہوئے انتقال ہو گیا۔ ایمس کے میڈیل بولیٹن کے مطابق ڈاکٹر اگرال گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈاکٹر کے کے اگروال ایک جانے مانے ماہر امراض قلب تھے اور ہارٹ کیئر فاؤنڈیشن آف انڈیا کے سربراہ تھے۔ انہیں 2010 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ 2005 میں انہیں ڈاکٹر بی سی رائے ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔ گزشتہ ایک برس سے ڈاکٹر اگروال سوشل میڈیا پر کورونا وائرس پر ویڈیو پوسٹ کر رہے تھے اور وائرس کے مختلف پہلؤوں اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے لوگوں کو آگاہ کررہے تھے۔

Related posts

یوم احمد کانہامی کا اہتمام۔وادی کے چار بلند پایہ ادیبوں اور شعرا کوایوارڈ

qaumikhabrein

جیپور۔سرکاری اسپتال سے کورونا کی سیکڑوں خوارکیں غائب۔

qaumikhabrein

ہرن بھی کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment