qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بحرین۔ سیاسی قیدی کی جیل میں کورونا سے موت۔

سیاسی قیدی حسین برکات کی جیل میں موت

بحرین کی جیل میں عمرقید کی سزا کاٹنے والے ایک سیاسی قید ی کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہیکہ اڑتالیس سالہ حسین برکات کو گزشتہ مارچ میں کورونا کی ویکسین دی جا چکی تھی۔ انتیس مئی کو برکات کو اسپتال لیجایا گیا تھا۔ برکات کے اہل خانہ کا کہنا ہیکہ برکات آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ حسین برکات کو 2018 میں 53 دیگر کے ساتھ عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ان پر ایک دہشت گردگروپ سے تعلق رکھنے کا الزام تھا۔انکے سولہ سالہ بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اسے بیس برس قید کی سزا دی گئی ہے۔ بحرین میں کورونا پھیلنے کے بعد سے قیدیوں کے رشتےدار جاؤ جیل میں کورونا پھیلنے کے اندیشے میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرین میں حکمراں آل خلیفہ کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو جیلوں میں ٹھونس دیا جاتا ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیمیں جیلوں کی حالت، گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی ببھرمار اور طبی سہولتوں کی کمی کے لئے بحرین حکومت پر تنقید کرتی رہتی ہیں۔(بشکریہ الجزیرہ)

Related posts

ایران میں سابق وزیر دفاع کو جاسوسی کے جرم یں پھانسی دیدی گئی

qaumikhabrein

امروہا میں ماتمی جلوسوں کی برامدگی کا سلسلہ۔عزاداروں میں عقیدت کا جوش

qaumikhabrein

کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ سے تین بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

qaumikhabrein

Leave a Comment