qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

جموں و کشمیر۔فلسطینیوں سے ہمدردی جتانے پر 21 افراد گرفتار۔

تصویر بشکریہ ڈان

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں ۔ان حملوں میں140 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنمیں درجنوں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اظہار یک جہتی کیا جارہا ہے لیکن کشمیر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی لوگوں کو اجازت نہیں ہے۔ نیوز کلک کے مطابق جموں و کشمیر پولیس فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے کے جرم میں اب تک 21 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ ایک سیبنئر پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ اس دوران پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عناصر کو فلسطین کی صورتحال کا فائدہ علاقے میں امن کو برباد کرنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائےگا۔ گرفتار شدگان میں سرینگر کا مدثر گل نامی ایک جوان آرٹسٹ بھی ہے جس نے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک کتبہ تیار کیا تھا۔ اس کتبے کی تصاویر آن لائن عام ہونے کے بعد اس کتبے پر رنگ و روغن کرکے اسے ڈھک دیا گیا ۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے گرفتر کیا گیا۔

اسرائیلی حملوں سے غزہ میں بھاری تباہی

کشمیر میں فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کا پرانا سلسلہ ہے۔2014 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران بھی وادی میں اسرائیل کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ سنیچر کو جاری بیان میں پولیس نے کہا ہیکہ فلسطینی حالات سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ کشمر یونیورسٹی کے سوشل سائنس شعبہ سے جڑے ممبر کا کہنا ہیکہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

Related posts

بھوجپوری اداکارہ سحر نے اسلام کی خاطر فلمی دنیا کو الوداع کہا

qaumikhabrein

حق پر چلنے والے باطل کی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتے۔ مولانا سبط حیدر زیدی

qaumikhabrein

علامہ محمد سبطین جعفری سرسوی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔۔منظر عباس سرسوی

qaumikhabrein

Leave a Comment