qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

دیدی کلین بولڈ۔ بی جے پی نے لگائی سینچری۔مودی جی کے دعوے کی بنیاد کیا ہے۔؟

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کا ابھی چوتھا مرحلہ ہی مکمل ہوا ہے اور وزیر اعظم مودی نےدیدی یعنی ممتا بنرجی کے کلین بولڈ ہونے اور بی جے پی کی سینچری لگنے یعنی سو سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ پتہ نہیں کس بنیاد پر وزیر اعظم مودی جی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ لیکن وہ وزیر اعظم کے جیسے باوقار عہدے پر براجمان ہیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے تو اس کو یکسر نظر انداز تو نہیں کیا جاسکتا۔ کوئی بنیاد تو ہے مودی جی کے اس بلند و بانگ دعوے کی۔ اگر گہرائی میں جا کر دیکھیں تو زمینی سطح پر تو بی جے پی کے حق میں کوئی لہر مغربی بنگال میں نظر نہیں آرہی ہے۔ ہاں بی جے پی کے لیڈر ضرور مصنوعی لہر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اکیلی ممتا سے مقابلے کے لئے مودی جی اور امت شاہ سے لیکر یوگی آدتیہ ناتھ تک بی جے پی نے بنگال میں پوری فوج لگا رکھی ہے۔ دھڑلے سے ریلیاں ہو رہی ہیں۔ روڈ شو کئے جا رہے ہیں۔گاڑیوں میں بھر بھر کر کرایہ کے ٹٹو سپورٹر ریلیوں میں لے جائے جا رہے ہیں۔ مودی حامی میڈیا بی جے پی کے حق میں ہوا بنانے میں لگا ہوا ہے۔ مودی جی کے اس دعوے کے پیچھے بظاہر دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ایک تو یہ کہ مغربی بنگال کے لوگوں پر یہ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ بس اب تو ممتا کی چھٹی طے ہے۔ تاکہ پولنگ کے بقیہ مرحلوں میں ووٹروں کو متاثر کیاجاسکے۔ یا پھر یہ کہ مودی جی کو ای وی ایم پر عوام سے زیادہ بھروسا ہے کیونکہ جو کام عوام نہیں کرسکیں گے وہ ای وی ایمس کردیں گی۔ ورنہ الیکشن کے جاری مرحلوں کے دوران کسی لیڈر کو اتنا کامل یقین کیسے ٓ ہوٓسکتا ہے۔ ابھی تو پولنگ بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ اور مودی جی نے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ایسا لگتا ہیکہ مغربی بنگال میں ایم وی ایمس میں سیٹنگ کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں کوئی منتخب وزیر اعظم 5برس کی مدت پوری نہیں کرسکا

qaumikhabrein

qaumikhabrein

عراق کا طویریج دنیا کا سب سے بڑا ماتمی دستہ

qaumikhabrein

Leave a Comment