
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا ہیکہ کیرلہ کا شاندار ماضی رہا ہے لیکن یو ڈی ایف اور ایل ڈی ایف کے رجعت پسندانہ نظریات کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گیا ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا ہیکہ ہمارے پی ایم سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی بات کرتے ہیں اور ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف منہہ بھرائی کی سیاست میں ملوث ہے۔ راجناتھ کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رد عمل آرہے ہیں۔ راجناتھ جی سے پوچھا جارہا ہیکہ کیرلہ آخر کس میدان میں پیچھے رہ گیا ہے۔ تعلیم کے معامللے میں؟ خواتین کی خواندگی کے معاملے میں ؟ صحت کے معاملے میں؟ یا خواتین کے تحفظ کے معاملے میں؟ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے میں کیرلہ ریاست ملک کی بقیہ ریاستوں کے لئے ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن راجناتھ سنگھ کو تو کیرلہ کی ترقی میں بھی پچھڑا پن ہی نظر آرہا ہے کیونکہ وہاں انکی پارٹی کی سرکار نہیں ہے۔
