qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سچن واجھے کیس کے تاراورنگ آباد سے جڑے۔ سمندر سے ملی کار کی نمبر پلیٹ اورنگ آباد کی پاسنگ۔

مہاراشٹر پولیس کی شبیہ خراب کرنے والے سچن وجھے کیس کے تار اب اورنگ آباد شہر سے جڑتے نظر آ رہے ہیں ۔ ممبئی پولیس کو ممبئی کے سمندر سے کار کی جو نمبر پلیٹ ملی ہے اس کی پاسنگ اورنگ آباد کی ہے ۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ گاڑی نمبر ایم ایچ ٹوینٹی، ایف پی ، پندرہ انچالیس گاڑی نمبر اورنگ آباد پاسنگ ہے۔
یہ گاڑی اورنگ آباد شہر کے ہڈکو این بارہ کے ساکن وجئے مدھوکر ناڑے کی بتائی جاتی ہے ۔ وجئے ناڑے فی الحال جالنہ کے سماج کلیان آفس میں کلرک کی حیثیت سے ملازم ہیں ۔ رابطہ کرنے پر وجئے ناڑے نے بتایا کہ ان کی گاڑی سولہ نومبر سن دو ہزار بیس میں چوری ہوگئی تھی ۔ اور اس تعلق سے انھوں نے باضابطہ سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج بھی کرائی تھی۔
۔واضح رہے ممبئی پولیس محکمہ میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کی حیثیت سے شہرت پانے والے اے پی آئی سچن واجھے فی الحال معروف صنعتکار مکیش امبانی کے بنگلے کے قریب دھماکہ خیز کار کھڑی کرنے کے معاملے میں این آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ اب یہ کار ممبئی کیسے پہنچی کس کے استعمال میں رہی اور ملزمین و مقتول کا اس کار سے کیا تعلق ہے اس بات کا کی چھان بین کی جارہی ہے۔

Related posts

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لئے کمیٹی قائم۔

qaumikhabrein

مولانا کلب جواد کو تمام بیلٹ پیپر عام کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

qaumikhabrein

فائزر اور موڈرنا ویکسین سے دل میں سوجن کا خطرا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment